نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں

Aug 08, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر) ذرائع کے مطابق نیب نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ساتھ  لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ زمین خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی، دریافت کیا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی،1400 کنال میں سے اگر کوئی زمین فروخت کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، بتایا جائے کہ حاصل کی گئی زمین کس مقصد کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ زمین کمرشل استعمال یا پھر زرعی کاشت کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پر رائے ونڈ میں خلاف قانون اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں