چیئرمین نیب کی ہدایت پر وائٹ کالر کرائم کی موثر تفتیش کیلئے سپیشل سیل قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے فوری طور پر ایک سپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے فوری طور پر ایک سپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے سپیشل سیل میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے انتہائی تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹرڈ اکائونٹنٹس، انکم ٹیکس کے ماہر وکلا، فارنزک ماہر اور فنانشل ایکسپرٹس شامل ہوں گے جو کہ وائٹ کالر کرائمز کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کریں گے۔ اس کے علاوہ قانونی موشگافیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملے گی ۔ نیب کا سپیشل سیل وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات میں مزید معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر، سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کے مجاز ہونگے۔   

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...