وزیراعظم نےراوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کوملکی تاریخ کابڑامنصوبہ قراردیدیا

 وزیراعظم عمران خان نے راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کوملکی تاریخ کاایک بڑامنصوبہ قراردیاہے۔

انہوں نے اپنی متعددٹوئیٹس میں کہاکہ منصوبے سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوںگے کیونکہ ہائوسنگ وتعمیرات کے شعبے کے ساتھ چالیس دیگرصنعتیں منسلک ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ اس منصوبے کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہم اپنے قومی قرضے کی ادائیگی شروع کرسکیں گے۔
انہوں نے نیوراوی ریورفرنٹ سٹی کاسنگ بنیادرکھنے پرانتہائی خوشی کااظہارکیا۔
انہوں نے کہاکہ راوی سٹی منصوبے میں ساٹھ لاکھ پودوں کی شجرکاری بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن