انسداد منشیات کے وزیرشہریارآفریدی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نظم ونسق میں بہتری یقینی بنانے کے لئے متعلقہ کمیٹیوں کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہائیوں پرانے نظام میں فوری تبدیلی لانا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔ شہریارآفریدی نے کہاکہ پنجاب پولیس میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس کامقصد اسے خیبرپختونخواپولیس کی طرزپرایک مثالی ادارہ بناناہے۔