راوی ریور منصوبہ کو خواب : بزدارحکومت پراجیکٹ پر 10 فی صد کام بھی کرگئے تو یہ عجوبہ ہوگا : جواد احمد ن

Aug 08, 2020 | 16:43

 چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے راوی ریور منصوبہ کو خواب قرار دے دیا،عمران خان اور عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں اس پرجیکٹ پر 10 فی صد کام بھی کرگئے تو یہ بہت بڑی بات ہوگی،منصوبہ پبلک پروئیویٹ پاٹنر شپ کے تحت مکمل ہوگا یعنی پاکستان تحریک انصاف کے پٹواری اور مافیاز بہتی گنگا میں ہاتھ دھویں گے اور کرپشن کا بازار گرم کریں گے۔

 اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری کھیل کو دو سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے حکومت اپوزیشن کو چت کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ اپوزیشن حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن یہ نورا کشتی سے زیادہ کچھ نہیں ہیدونوں طرف مفادات کی سیاست چل رہی ہے اور عام آدمی ان دو سفید ہاتھیوں کی لڑائی میں پستا جارہا ہے  اور اس کے بچے کھچے حقوق سلب ہورہے ہیں۔ 

مزیدخبریں