مہاتیرمحمد کا عالمی برادری پرمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لینےپرزور

Aug 08, 2020 | 20:40

ویب ڈیسک

ملایشیاء کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔کوالالمپور میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دفعہ 370 اور 35-A کو منسوخ کرنے کے بھارتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کی نو لاکھ قابض فورسز کے محاصرے میں زندگی بسر کررہے ہیں۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کشمیریوں کی حمایت میں اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ اداکیا۔

مزیدخبریں