اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین نادرا طارق ملک نے نادرا دفاتر میں کرونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری احتیاطی اقدامات لینے کے احکامات جاری کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں نادرا سینٹرز میں فوری طور پر جراثیم کش سپرے کے چھڑکائو کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سٹاف اور عوام الناس کو ہر ممکن حفاظتی اقدامات کرنے کی تلقین کی اور سائلین کو نادرا دفتر آنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار دیا۔ چیئرمین نادرا نے تمام سینٹرز پر آنے والے افراد کو تھرموگن سے سکریننگ کے بعد داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ۔چیئرمین نادر نے ا سٹاف کو ہر ممکن احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کی سختی سے تلقین کی اور کہا کہ شہری نادرادفاتر پر رش سے بچیں۔ انہوں نے کروناویکسینیشن سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرنے یا قریبی نادرا کے ای سہولت مراکز سے لینے کی درخواست کی ۔ انہوں نے کہا نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے فوری اجرا کیلئے نادرا نے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
چیئرمین نادرا کادفاتر میں کرونا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہو نے کانو ٹس
Aug 08, 2021