کسووال: بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری‘ علاقہ مکین پریشان 

کسووال (نامہ نگار) کسووال و گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ گرمی اور حبس کے باعث شہری بلبلا اُٹھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کسووال، 90 موڑ و گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا سکھ ، چین چھین لیا۔ سورج کی تپش اور شدید حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن