راولپنڈی، وین اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

Aug 08, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بگا شیخاں چک بیلی خان روڈ پرخواتین اساتذہ کولے جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس ٹرک ٹکرا گئی تصادم کے نتیجے میں 2خواتین ایک بچہ  اورڈرائیور جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیاہے،رسکیو1122کے مطابق حادثہ ہائی ایس نمبری ایل ہی ایس 7610 خواتین اساتذہ کو لے کر جا رہی تھی کہ  ٹرک نمبری آر آئی کے 6624 سے ٹکرا گئی اس تصادم کے نتیجے میں34سالہ رضوان، 28 سالہ نظرانہ ،30سالہ نائلہ اقبال  اور 4سالہ ہادی جان کی بازی ہار گئے ،جبکہ زخمی ہونے والوں میں32سالہ عقبی قدید،37سالہ طاہرہ بتول ،28سالہ قراۃ العین 25سالہ رافیہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

مزیدخبریں