امریکی سفاری پارک میں کام کرنیوالی خاتون چیتے کے حملے سے ہلاک 

Aug 08, 2021

چلی (نیٹ نیوز) جنوبی امریکا کے ملک چلی میں واقع سفاری پارک میں کام کرنیوالی خاتون چیتے کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ غفلت کے باعث پیش آیا۔ خاتون کو اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ صفائی کے دوران چیتے کا پنجرا کھلا ہوا ہے۔ اس دوران چیتے نے خاتون پر اچانک حملہ کیا۔

مزیدخبریں