واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 مارچ کو اسرائیلی آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون ایرانی ساختہ تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی کہ طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن کے دھماکہ خیز مواد میں مہارت رکھنے والی ٹیم نے شواہد کی جانچ کی اور عملے کے زندہ بچ جانے والے افراد کا انٹرویو لیا۔ٹیم نے انکشاف کیا کہ 29 جولائی کی شام ٹینکر کو دو ناکام ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ عملے نے اس حملے کے بارے میں پریشانی میں کالوں کے ذریعے اطلاع دی۔
اسرائیلی آئل ٹینکر حملے میں استعمال ڈرون ایر انی ساختہ تھے: امریکی سنٹرل کمانڈر
Aug 08, 2021