عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی  مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس

Aug 08, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضوری باغ روڈ ملتان میںہوا۔جس میں ملک بھر سے اراکینِ شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیر طریقت حضرت مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی دامت برکاتہم (ملتان) کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا نواں ’’امیر مرکزیہ‘‘ منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ مولانا خواجہ عزیز احمد مدظلہ(خانقاہ سراجیہ،کندیاں شریف) اور مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوری الحسینی مدظلہ (مہتمم جامعہ علومِ اسلامیہ علامہ محمد ?یوسف بَنوری ٹاؤن کراچی) کو ’’نائب امیر مرکزیہ‘‘ منتخب کیا گیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر  تھے، جو 29 جون 2021ء  کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کے وصال سے امیر مرکزیہ کا منصب خالی  تھا، جس پر نئے امیر کے انتخاب کے لیے  اجلاس  ہوا۔

مزیدخبریں