جیالاایڈمنسٹریٹرلگاکربلاول نے  نانااور والدہ کا قرض اداکردیا، سلیم خاں

کراچی (نیوز رپورٹر         ) بزم محبان شہید وطن حضرت ظہورالحسن بھوپالیؒ کے بانی ومرکزی خادم محمدسلیم خاں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سے پیپلزپارٹی کے رہنمامرتضیٰ وہاب کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول زرداری نے ایک جیالے کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر بنواکر دراصل بلاول بھٹو ہونے کی سندحاصل کی ہے، کیونکہ ان کے ناناذوالفقارعلی بھٹومرحوم کی دلی خواہش تھی کہ کراچی کی بلدیہ کا کلی اختیارکسی جیالے کو مل جائے،بھٹومرحوم کے بعد 1979ء میں اس کی کوشش کی گئی مگر عمر یوسف ڈیڈاایڈوکیٹ کی شکل میں ڈپٹی میئر تک ہی محدود رہی،بعدازاں عبدالخالق اللہ والامرحوم بھی ڈپٹی میئر بن سکے،دونوں ادوار میں عبدالستارافغانی مرحوم میئر منتخب ہوئے،اس صورتحال کو بے نظیر بھٹومرحومہ نے بہ نفس نفیس ملاحظہ کیااور کراچی کی میئر شپ حاصل کرنے کی جدوجہد جاری رکھی یہاں تک کہ وہ زندگی کی بازی ہارگئیں۔

ای پیپر دی نیشن