کراچی بندرگاہ پر مچھیروں کی ہڑتال ختم کرادی گئی

کراچی (نیوزرپورٹر)  کراچی بندرگاہ پر مچھیروں کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو ختم کرادیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی کے مطابق نیوی گیشن چینل کھولنے کی صورت میں جلد جہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔ ماہی گیر رہنماں کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(ایم ایس اے)کارویہ ماہی گیروں کے ساتھ نا مناسب ہے جس کے باعث احتجاجا لانچیں کھڑی کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس اے کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں کو تنگ کرتے ہیں اور جب  ماہی گیر رات 12بجے مچھلیوں کے شکار پر جاتے ہیں تو ایم ایس اے انہیں روک دیتی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی فش ہاربر سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے جانے والے مچھیروں نےکراچی کو پی پی پی کا مسلط کردہ ایڈمنسٹریٹر قبول نہیں: پاسبان
کراچی (نیوزرپورٹر)  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو پی پی پی کا مسلط کردہ ایڈمنسٹریٹر قبول نہیںہے۔ تین کروڑ سے زائد آبادی کا تقاضہ ہے کہ کراچی کو چارٹر سٹی کا آئینی درجہ کر منتخب اور بااختیار میئر دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت گذشتہ 13 سالوں سے کراچی کے مسائل کو نظرانداز کرتی آ رہی ہے اس لئے کراچی کے شہریوں کو نئے ایڈمنسٹریٹر سے کوئی امید نہیں ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرے گا۔ جب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہو جاتے او وقت تک کسی باصلاحیت، غیرمتنازعہ اور غیرجانبدارشخصیت کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جائے جس سے امید کی جا سکے وہ بلا امتیاز شہر کی خدمت کرے گا۔ مسلسل نظرانداز کرنے کی وجہ سے کراچی مسائلستان بن چکا ہے۔ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کا تعلیم، صحت، سڑکیں، ٹرانسپورٹ، پانی، گیس، بجلی سمیت ہر طرح کا نظام زمین بوس ہو چکا ہے۔ کراچی کے شہریوں سے بلدیاتی، صوبائی اور وفاقی تینوں طرح کے ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں مگر کوئی بھی مسائل حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اس وقت شہری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مسائل حل کر رہے ہیں۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کراچی جو پورے ملک اور صوبہ سندھ کو چلا رہا ہے اس پر وسائل کیوں نہیں خرچ کیے جا رہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت کی مہربانی سے  منی پاکستان ،رفتہ رفتہ مسائلستان بنتا جا رہا ہے۔ شہر قائد میں تعلیم ،صحت، سڑکیں،ٹرانسپورٹ کا تباہ حال نظام، پانی، بجلی و گیس سمیت دیگر گھمبیر مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں کراچی کے وگرگوں حالات و مسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینیئر رہنما سردار ذوالفقار نے مزید کہا کہ کراچی یتیم شہرہے، وفاق اور صوبہ ماں باپ کا کردار ادا کرنے کوتیار نہیں ہیں۔ پورے ملک کوسب سے زیادہ ریونیودینے والے شہر کے مسائل حل کرنے میں حکومتوں کو بالکل دلچسپی نہیں ہے۔ عوام کے منتخب اراکین نے بھی عوام کے مسائل کی طرف سے آنکھیں پھیر لی ہیں۔
احتجاج کے طور پر کشتیاں کھڑی کرکے ہڑتال کردی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن