اگلے سال  اگست تک حالات تبدیل ہونگے:منظور وسان کی پیشنگوئی

کراچی (نیوزرپورٹر) وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے اگست تک ملک میں حالات تبدیل ہونگے, بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں, جی ڈی اے کانام ختم ہوجائیگا پہلے کی طرح فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیا جائیگا. منظور حسین وسان نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹیوں میں جائیں گے, مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہوکر خود الیکشن کا اعلان کریں گے. صوبائی مشیر نے کہا کہ شیخ رشید جیسے وزرا دوسری پارٹی میں جائیں  گے انکو اپوزیشن میں نہیں اقتدار میں رہنا ہے پارٹی تبدیل کریں گے, عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گا جو بولے گا وہ پھنسے گا. منظور وسان نے پیشگوئی کی کے آگے چلکر عمران خان اور اسٹیبلشمینٹ میں اختلاف ہونگے, عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا, نواز شریف کے اوپر کیسز ہیں نواز لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہاہے. منظور وسان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے جو تحریک چلائی وہ اس میں کامیاب ہوا, یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا پکڑ دھکڑ ہوگی. منظور وسان نے پیشگوئی کی کے اب  مستقبل بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نوجوان ہے اس نے ہی وزیراعظم بننا ہے باقی عمران خان اور نواز شریف 70 سال کراس چکے ہیں, پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہیاسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس جائے گی۔سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے, کیوں کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں کام کروائے ہیں اور مزید بھی کروائے گی۔

ای پیپر دی نیشن