ڈالر کی قدر کمی سے 163.60روپے ہوگئی

Aug 08, 2021

کراچی (اے پی پی )  انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں45پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.85روپے سے گھٹ کر163.40روپے اور قیمت فروخت163.95روپے سے گھٹ کر163.50 روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے کم ہو کر163.20روپے اور قیمت فروخت164.20روپے سے کم ہو کر163.60روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے کم ہو کر191روپے اور قیمت فروخت194روپے سے کم ہو کر192.50روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 225روپے اور قیمت فروخت227روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم  یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں