کراچی (کامرس رپورٹر ) کراچی پورٹ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بحری جہازوںکی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے اور فشر مینز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی بندر گارہ پر انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ پر ہفتہ کی صبح چھ بجے سے در آمدی و برا ٓمدی جہازوںکی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی اور تمام تر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی تھیں،معاملے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی موقع پر پہنچے اور انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے حل میںاہم کردار ادا کیا ،انتظامیہ اور فشر مینز کے درمیان تنازعہ کے باعث بندر گاہ کا چینل بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میںجہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی تھی،تاہم کامیاب مذااکرات کے بعد دوپہر میںجہازوںکی آمد و رفت بحال ہوگئی اور تجارتی سرگرمیاں بھی معمول پر آگئیں۔
کراچی پورٹ اور فشرمینز کے درمیان مذاکرات کامیاب
Aug 08, 2021