میلسی(نمائندہ نوائے وقت)بازار سے گزرنے والے میاں بیوی پر مخالفین نے حملہ کر دیا ۔ تفصیل کیمطابق محلہ ہری پورہ کا رہائشی ذوالفقار اپنی بیوی جمیلہ کوثر کے ہمراہ بازار سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ غلہ منڈی روڈ پر بھرے بازار میں بلند پور کے رہائشی دائود سردار ، اقبال عرف بالا، دلدار اور دلاور نے اپنے دیگر 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دونوں میاں بیوی پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنانے لگے اس دوران مبینہ طور پر حملہ آوروں نے جمیلہ کوثر کو سر عام سڑک پر گرا دیا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے دونوں میاں بیوی کو لاتوں اور مکوں سے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس تھانہ سٹی میلسی نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔