شجاع آباد(خبرنگار) راجہ رام کے علاقے میںآنکھوں سے نا بینا شخص زندہ دلیری کے مثال قائم کردی حادثاتی طور پر بینائی جانے کے باوجود15سال فیکٹری میں مزدوری کی اب بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے موٹرسائیکل پردوکانوں پر مختلف اشیاء فروخت کرتا ہے۔ شہریوں کا حکومت سے نابینا شخص کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق راجہ رام لیاقت چوک چھانی والا کارہائشی ملک ارشاد جوکہ حادثاتی طورپر آنکھوں سے نابینا ہوگیا تھا بینائی جانے کے باوجود اس نے 15سال فیکٹری میں کام کرتا ہے نظر نہ آنے کی وجہ سے فیکٹری والوں نے اسے نوکری سے نکال دیا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے سیل مینی کا کام شروع کردیا آنکھوں کی بینائی سے محروم ملک ارشاد سخت گرمی میں دن بھر دوکانوں مختلف اشیاء فروخت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہاہے ارشاد نے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود صبر کا دامن اپنے ہاتھ نہ چھوڑا اور زندہ دلیری کی اعلیٰ مثال قائم کردی اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ارشاد کے ماہانہ وظیفہ مقر رکیاجائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنا گھر چلا سکے۔