اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہماری ملکی تاریخ کے بدترین و تاریک واقعات میں سے ایک اور بلوچستان کے انتھائی باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھنائونی سازش تھا۔ 8 اگست 2016ء کو کوئٹہ میں دہشتگردی کے اس واقعے میں 56 وکلاء سمیت 73 افراد شہید ہوئے تھے۔ جن میں میڈیا کے دو کیمرہ مین بھی شامل تھے۔ سانحہ کوئٹہ کی پانچویں برسی کے موقعے پر جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کا غم اور کرب آج بھی تازہ ہیں۔ کیونکہ باشعور قومیں اپنے بے گناہ ہم وطنوں کو بے دردی سے قتل کئے جانے کا غم بھولتی ہیں نہ معاف کرتی ہیں۔ اس سانحہ پر بنائے گئے جسٹس فائز عیسیٰ تحقیقاتی کمشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کر کے ان شہیدوں سے ہر روز ناانصافی کی جاتی ہے۔ "اب بھی وقت ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشتگردی و انتہاپسندی کو حقیقی معنوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی اور کسی بھی شکل میں موجود انتہاپسندی کے خلاف عوامی مزاحمت کا نام ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے والے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ آج(اتوار)پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان آصف آباد میں منعقدہ جلسے میں کیاجائے گا اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول آج کوئٹہ جائیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔
سانحہ کوئٹہ بدترین واقعہ‘ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے: بلاول
Aug 08, 2021