سابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور وصی ظفر انتقال کر گئے‘ نماز جنازہ آج جڑانوالہ میں ادا کی جائیگی

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور وصی ظفر جڑانوالہ فیصل آباد میں انتقال کر گئے۔ وصی ظفر جنرل ریٹائرڈ ذکی ظفر، ڈاکٹر محمد رفیع کے بھائی تھے۔ وصی ظفر وقار وصی، عمیر وصی ایڈووکیٹ، فریحہ عامر کے والد محترم، سابق صدر بار چودھری منیر احمد ایڈووکیٹ، چودھری نعیم احمد کے کزن تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 08 اگست 2021 بروز اتوار دن 11بجے ان کے آبائی گاؤں 562 گ ب ظفر وال ننکانہ روڈ جڑانوالہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم وصی ظفر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی رہے۔ بعد ازاں جنرل ریٹائرڈ مشرف کی صدارت کے دور میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے اور اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان سنبھالا۔ وصی ظفر لاہور ہائی کورٹ بار کے مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔

ای پیپر دی نیشن