پی ٹی آئی حکومت  دھونس ‘ دھاندلی کے زور پر قائم ہے :پرویز اقبال 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ (ن) کے اصولی موقف کی تائید کی ہے، ہمارا پہلے دن سے یہ موقف ہے کہ یہ حکومت عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے، یہ دھاندلی، دھونس اور دھمکی کے زور پر قائم ہے اس حکومت کا جمہوریت اور جمہوری روایات سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں، ان دو انتخابات کے بعد پاکستان کے عوام کو اور ساری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے ہاں جمہوریت کے نام پر ایک ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ جب تک اس ملک میں عوام کی منشا کا احترام نہیں ہو گا اس وقت تک ایسی ہی کٹھ پتلی حکومتیں معرض وجود میں آتی رہیں گی اور پاکستان ماضی کی بھول بھلیوں میں پھنسا رہے گا عوام کی حکمرانی اور آئین کی مکمل بالادستی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن