لاہور( سپیشل رپورٹر) معروف سماجی رہنما محمد رمضان چشتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جشن آزادی پر ملک کے کوچہ و بازار کو سجانا جذبہ حب الوطنی کا آئینہ دار اور زندہ قومو ں کی پہچان ہے۔ لیکن اس موقع پر قومی پرچم ، جھنڈیوں کی بے حرمتی قابل توجہ ہے ان پر ہمارے قومی رہنماؤں کی تصا ویر بھی بنی ہوتی ہیں۔ محمد رمضان چشتی نے کہا کہ قومی پرچم اور جھنڈیا ں لگا نا احسن فعل ہے لیکن بعد میں انھیں سنبھالنا اور عزت اور احترام سے رکھنابھی ہمارا قومی فریضہ ہے کیونکہ زندہ قومیں اپنے قومی نشانات کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔