راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات کے علاقے میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا پولیس کو محمد شفیق نے بتایا کہ اٹامک کالونی میں مدعی کابھانجا عمر فاروق اور عثمان مشتاق موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ایک بزرگ کو بچاتے ہوئے ایک طرف ہوئے تو عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرالرنے جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ٹکر ما ردی جسے دونوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عمر فاروق جاں بحق ہو گیا۔