لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں کارکردگی کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے۔پاکستان اولمپک کمیٹی خود کو جوابدہ نہیں سمجھتی، ہمیں کہا جاتا ہے کہ معاملات سے الگ رہیں۔ ایونٹس کیلئے پیسے لے لئے جاتے ہیں، آڈٹ نہیں کرسکتے، ڈرایا جاتا ہے کہ پاکستان کی رکنیت منسوخ کرادیں گے۔فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اولمپکس میں کوچ بھیجنے چاہیے تھے، آفیشل بھیج دیئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیل کے مختلف اداروں میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
پاکستان اولمپک کمیٹی خود کو جوابدہ نہیں سمجھتی:فہمیدہ مرزا
Aug 08, 2021