اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اور وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو بتدریج آگے بڑھایا جارہا ہے۔موٹرویز اور قومی شاہرات کے نیٹ ورک کے ساتھ شجر کاری تسلسل سے جاری ہے۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر جنگلات جناب فیصل امین گنڈا پور نے پلانٹیشن تقریب 2021 کا افتتاح کیا اور ہکلہ ۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کے ساتھ درخت لگا کر اس پروگرام کا افتتاح کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی کمشنر،نیشنل لاجسٹک سیل کے پروجیکٹ ڈائریکٹراور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام کلین اینڈ گرین مہم جاری
Aug 08, 2021