آئل ٹینکر  پر حملے میں ایران  ملوث تھا، جی سیون کا الزام

ریوڈی جنیرو(این این آئی)ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون نے اپنے بیان میں گزشتہ ہفتے عمان کے ساحل پر مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایک برطانوی شہری اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ ہدف بنا کر کیا جانے والا دانستہ حملہ تھا، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن