اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سائنوفارم ویکسین کی مزید ایک کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان نے سائنوفارم ویکسین کی چینی کمپنی سے خریداری کی ہے، مجموعی طور پرآج تک 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔حکام کے مطابق سائنو ویکسین کی دو کھیپ پاکستان پہنچ چکی جبکہ مزید ایک کھیپ آنا باقی ہے۔وزارت صحت کے مطابق 6 لاکھ 80 ہزار ڈوز پر مشتمل تیسری کھیپ آج پاکستان پہنچ جائے گی۔حکام کے مطابق سائنوفارم ویکسین صوبوں کو ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔
سائنوفارم ویکسین کی مزید ایک کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
Aug 08, 2021