جعلی ڈگریاں، سی ای او ،ڈی ڈی اوہیلتھ گوجرانوالہ کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ اینٹی کرپشن نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر آباد ڈاکٹر اصغر کی ڈگریوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں افسروں کی ڈگریاں مشکوک ہیں دونوں ڈاکٹرز نے روس سے ڈگریاں حاصل کیں ایف آئی اے تحقیقات کرے کہ دونوں ڈاکٹرز کس یونیورسٹی اور کتنا عرصہ پڑھے ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انکی سفری تفصیلات اور پی ایم ڈی سی ریکارڈ جو بھی چیک کریں دوسری جانب ہیلتھ افسروں کا کہنا ہے کہ کس بنیاد پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کی ہمیں اطلاع تک نہیں دی گئی ہم نے ایسا کونسا فراڈ کیا ہے یہ جاننا ہمارا بھی حق ہے انہوں نے کہا کہ ہماری ڈگریاں شوق سے چیک کریں ہمیں رجسٹریشن پی ایم ڈی سی نے ڈگریاں چیک کرنے اور امتحان کے بعد دیں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ڈگریاں چیک کرنا ان کا نہیں پی ایم ڈی سی اور ایف آئی اے کا کام ہے ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ جو فورم بنائے ہیں وہ اس معاملے کو دیکھیں۔

ای پیپر دی نیشن