علماء محرم کے دوران بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھائیں:ڈی سی گوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھانے میں علما بھرپور تعاون جاری رکھیں،محرم الحرام کے موقع پرضلعی انتظامیہ، پولیس تمام سرکاری اداروں او ر ضلعی و تحصیل امن کمیٹیوں سے مل کر تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی  انہوںنے کہا کہ ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جہاں سے حساسں جلوسوں مجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہو ئے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا، بالخصوص ہمسایہ ملک افغانستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے جید علما کرام مکمل ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنائیں کسی بھی شرانگیزی فرقہ واریت اورمذہبی منافرت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن