ملتا ن (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں قائم پنجاب بار کونسل کے سب آفس میں گزشتہ روز ڈسپلنری کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔جس کی سربراہی مظہر حسین جوئیہ نے کی۔کمیٹی کے دوسرے دو ممبران میں اختر علی اور فاروق کھوکھر کے علاوہ جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا موجود تھے۔ڈسپلنری کمیٹی نے 128 مختلف ڈسپلنری شکایات سماعت کرکے ان پر فیصلے جاری کیے۔