کرونا مثبت ہونے کے باوجود آسٹریلوی ویمن کرکٹر کو میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Aug 08, 2022

لاہور(سپورٹس ڈیسک )برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلین ویمن کرکٹر تاہلیا مک گرا کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھارت کے خلاف گولڈ میڈل میچ کھیلنے کی اجازت  دی گئی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تاہلیا مک گرا کا کرونا ٹیسٹ اتوار کوآیا تھا تاہم کرونا کی تشخیص کے باوجود انہیں بھارت کیخلاف فائنل میں میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔ کامن ویلتھ گیمز ایسو سی ایشن اور آئی سی سی کی مشاورت سے کرکٹر کو دی گئی اجازت کے بعد طبی عملے نے متعدد پروٹوکولز نافذ کیے ہیں جن پر میچ اور اس کے بعد بھی نظر رکھی جائیگی تاکہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز  میں کرونا  منتقل ہونے  کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں