بھارت میں لیجنڈز لیگ سیزن ٹو میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت مشکوک

Aug 08, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت میں شیڈول لیجنڈز لیگ سیزن ٹو میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت مشکوک ہوگئی۔ گزشتہ سال عمان میں ہونے والے ایونٹ میں ایشیا اور ورلڈالیون کی ٹیموں میں پاکستانی کرکٹرز شعیب اختر،شاہد آفریدی اور مصباح الحق بھی شامل تھے،سیزن ٹو رواں سال ستمبر میں بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستانی کرکٹرز کیلئے ویزا مسائل ہوسکتے ہیں،منتظمین تشویش کا شکار ہیں۔ ایک  منیجر نے کہا کہ کرکٹرز کی فہرست لیجنڈز لیگ کے آرگنائزرز سے مانگی ہے، پاکستانیوں کو یہاں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کا بھارت جانا مشکل ہوسکتا ہے۔شاہد آفریدی سمیت کئی سٹار کشمیریوں کے حق میں کھل کر آواز بلند کرتے رہے ہیں،اس لیے 

مزیدخبریں