بھارت نے ویسٹ انڈیز کو  پانچواں ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لیا 

Aug 08, 2022

لاہور (سپورٹس ڈیسک )بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پانچواں میچ 88رنز سے ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز چار ایک سے جیت لی ۔ بھارت نے سات وکٹوں پر 188رنزبنائے ۔ شہر یار آئس 64اور دیپک ہودا 38رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اوڈین سمتھ نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈین ٹیم 100رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔پانچ کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔ شمرون ہٹمائر 56رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اکشر پٹیل اورکلدیپ یادیو تین تین جبکہ روی بشنوئی نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اکثر پٹیل کو میچ جبکہ ارشدیپ سنگھ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

مزیدخبریں