لاہور(سپورٹس ڈیسک )رچرڈ تھامسن کو اگلے پانچ سال کیلئے ا نگلش کرکٹ بورڈ کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔ تھامسن، جو اس وقت سرے سی سی سی کے چیئر میںہیںیکم ستمبر کو اپنے نئے عہدے پر کام شروع کریں گے۔تھامسن نامزدگی کمیٹی کا متفقہ انتخاب تھا جس کی سربراہی آزاد ڈائریکٹر برینڈا ٹرینوڈن کر رہے تھے۔ وہ مارٹن ڈارلو کی جگہ لیں گے جو اپریل سے عبوری سربراہ ہیں اور بورڈ کے نائب سربراہ کے طور پر برقرار رہیں گے۔ایان واٹمور کے اکتوبر 2021 میں مستعفی ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مختصر نوٹس پر پاکستان کے طے شدہ دورے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی قیمت چکانا پڑی۔تھامسن نے کہاکہ انگلش کرکٹ بورڈ کا چیئر مین بننے پر بے حد فخر ہے جو کرکٹ کیلئے انتہائی اہم وقت ہے۔کرکٹ نے مجھے حیرت انگیز طور پر متنوع لوگوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ان کا جذبہ، کوشش اور کھیل کیلئے محبت وہی ہے جو میں اپنے کھیل کو آگے لے جانے کیلئے ہے، انگلینڈ اور ویلز میں نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہوں۔