لاہور(سپورٹس ڈیسک) سڈنی رگبی کے شائقین لیچارڈ اوول گرائونڈ میں سٹینڈ گرنے سے زخمی ہوگئے۔سینٹ جوزف اور سینٹ ایگنیٹیوس کے درمیان مقابلے کو دیکھنے والے شائقین سٹینڈ کے اچانک گرنے پر حواس باختہ ہوگئے، درجنوں افراد زخمی ہوئے۔شائقین نے مطالبہ کیا کہ آئندہ اس میدان پر کوئی بھی میچ منعقد نہ کیا جائے۔