لاہور (سپورٹس رپورٹر ) آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے8وکٹوںپر 161رنز بنائے ۔ بیتھ مونے 61‘کپتان میگ لیننگ 36رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ رنیوکا سنگھ اور سنیہ رانا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میںبھارتی ویمنز ٹیم 152رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان ہرمن پریت کور نے 65اورجمیمہ روڈریگوئرز نے 33رنز بنائے۔ ایشلے گارڈ نر نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔بھارت کے حصہ میںچاندی کا تمغہ آیا ۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ نام کیا ۔ انگلش ٹیم 9وکٹوں پر 110رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم نے ہدف 11.5اوورز میں دو وکٹوں پرپورا کرلیا۔ سوزی بیٹس بیس اور جارجیا پلیمر چاررنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ سوفی ڈیوائن 51اور امیلیا کر اکیس رنز پر ناقابل شکست رہیں ۔ نیٹ سکائیور اور فریا کیمپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔