لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2022 ء کیلئے پاکستان کرکٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے متاثر رہا۔کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں انڈور سیشن میں حصہ لیا، نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بائولنگ کی مشقیں کیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پریکٹس میچ بارش کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔پریکٹس میچ اب 10 اور 11 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔قومی سکواڈ آج سہ پہر دو بجے سے ساڑھے چھ بجے تک قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا جبکہ 9 اگست کو کیمپ میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی گئی۔قومی سکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شپ لاہور سے روٹرڈیم نیدر لینڈز کیلئے روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 اگست کو ہوگا۔
قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بارش سے متاثر ، انڈور پریکٹس
Aug 08, 2022