لاہور میں تمام ڈویژنز میں فلیگ مارچ کا انعقاد


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کی ہدایت پرمحرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز شہر میں تمام ڈویژنز میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈویژنل ایس پیز کی سربراہی میں فلیگ مارچ میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ، پی آریو، ٹریفک پولیس،رینجرز سمیت دیگر یونٹس کے اہلکار شامل تھے۔ ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی قیادت میں فلیگ مارچ لوئر مال سے شروع ہوکر داتا دربار،آزادی فلائی اوور،بند روڈ تاج کمپنی،سیکرٹریٹ،اسلام پورہ،پی ایم جی چوک،ضلع کچہری،بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا لوئر مال ایس پی سٹی آفس اختتام پذیر ہوا۔ ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کی سپرویژن میں فلیگ مارچ گرین ٹاون،ستوکتلہ،نواب ٹاؤن،ہنجروال کے علاقوں میں کیا گیا۔ ایس پی وقار کھرل نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ گلبرگ،فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،لبرٹی چوک،فیروز پور روڈ پر کیا گیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے کی قیادت میں فلیگ مارچ فیکٹری ایریا، ڈیفنس موڑ،آراے بازار،دھرم پورہ کینٹ، ہربنس پورہ کے علاقوں میں کیا گیا۔ ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں فیصل چوک، استنبول چوک، پْل نہر مال، شالیمار سے ہوتا ہوا واپس فیصل چوک اختتام پذیر ہوا۔  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی سپرویژن میں فلیگ مارچ وحدت روڈ،بھیکے وال موڑ،کریم بلاک،جدہ چوک،سکیم موڑ،یتیم خانہ چوک،سمن آباد موڑ،ڈبل سڑکاں،بند روڈ،بابو صابو،نیازی اڈا سے ہوتا ہواواپس ایس پی اقبال ٹاؤن دفتر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پرڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد دشمن عناصر کو ٹھوس پیغام دینا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت چاق و چوبند ہے۔ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...