یوم عاشور:جلوسوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی:سی سی پی او

Aug 08, 2022


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ یوم عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی پر 10ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔14 ایس پیز،40 ڈی ایس پیز،99 انسپکٹرز،810 اَپرسب آرڈینیٹس،370 لیڈیز پولیس اہلکاروں کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی تعینات ہیں۔عاشورہ محرم پر 125 سے زائد جلوس برآمد،600سے زائد مجالس منعقد ہوں گی۔دسویں محرم کے موقع پر مجموعی طور پر 227 سے زائد مجالس منعقد اور 47 عزاداری جلوس برآمد ہوںگے۔یکم تا دس محرم مجموعی طور پر 3868 مجالس منعقد،460 عزاداری جلوس ہیں۔پورے ماہ محرم میں مجموعی طور پر 5235مجالس منعقد اور 650 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عاشورہ کے عزاداری جلوسوں سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے900 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے  مانیٹرنگ کی جائے گی۔ عاشورہ محرم کے مرکزی عزاداری جلوسوں کے ڈرون کیمروں سے بھی مانیٹرنگ ہو گی۔ سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ یوم عاشور کے پروگراموں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار اپنی ڈیوٹی پوائنٹس پر انتہائی الرٹ رہیں۔سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غیرضروری تاخیر، غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں