لاہور(نامہ نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں 50 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بوھڑ والا چوک کے قریب نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 50 سالہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔