لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان خدمت خلق لیگ کے چیئرمین بیرسٹر محمود خان نے کہا کہ اوورسیز خصوصاً دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں نے عمومی یا ہنگامی حالات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا ہے۔ یہ واحد لائف لائن ہے جس نے کبھی بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کو مایوس نہیں ہونے دیا اس کے باوجود انہیں پاکستان میں سیاست کی اجازت نہ دینا ان کی دل شکنی کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔