ہیلی کاپٹر حادثہ قومی سانحہ ،شہادتوں پر قوم افسردہ ہے: قاری زوار بہادر 

Aug 08, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین علامہ قاری محمد زوار بہادر ، ڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی، حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی ،مفتی تصدق حسین اور ایم اے مہر نے کہا کہ لسبیلہ ہیلی کوپٹر حادثے میںپاک فوج کے افسروں کی شہادت ایک بڑا المیہ اور قومی سانحہ ہے ،پوری قوم ان کی شہادت پر افسردہ ہے مگر کچھ عناصر اس کو ایشو بناکر اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان کا کہنا تھا مسلح افواج کے ان افسران نے اپنے ہم وطنوں کو سیلاب میں ریلیف دینے کیلئے ملک وقوم پر اپنی جان نچھاور کی ہے جبکہ بلیم گیم کے یہ عناصر سیلاب زدگان کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ قوم اس طرح کی گھٹیا سازش کرنے والوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور مسلح افواج ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور اس قابل مذمت کارروائی کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مزیدخبریں