لاہور(خصوصی نامہ نگار )پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے اسرا ئیلی جارحیت پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب،پاکستان،ترکی،ایران اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی فورس بنائیں۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔یہودیت کی عالمی دہشت گردی کا راستہ روکنا ہوگا۔عالم کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرناہوگا۔اقوام متحدہ،یورپی یونین،اوآئی سی اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
پاکستان،سعودیہ، ترکی، ایران اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاعی فورس بنائیں: طاہر ڈوگر
Aug 08, 2022