لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان کو فتنے کی ضد اور انا کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے،اداروں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کرنیوالی جماعت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ ہمسائیہ ملک میں ڈرون اٹیک پر سیاست کرنیوالے انکل ٹام کے سامنے لیٹے نظر آتے ہیں۔غیر ملکی سفیر سے محبت اور امریکہ کی مخالفت کا چورن بیک وقت نہیں بکے گا۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے بعد نیازی ٹولے کے بھاری دن شروع ہونے جا رھے ہیں،ایف آئی آئی کی انکوائری میں ہوش ربا انکشافات قوم کی آنکھیں کھول دینگے۔
ملک کو فتنے، ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے: حسن مرتضیٰ
Aug 08, 2022