لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روڑی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن اور سلامتی کی تلقین کرتا ہے۔ تعلیمات حضرت عمر اور حضرت امام حسین ہمیں نہ صرف فرقہ واریت سے بچاتی ہیں بلکہ خرافات سے بچنے کی بھی تلقین کرتی ہیں، اللہ کے نبی نے یوم عاشوریٰ کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی اور نو اور دس محرم الحرام کا روزہ رکھنے کا بھی درس دیا،اس مہینے کے تقدس کے پیش نظر ہمیں فرقہ واریت ،مذہبی وسیاسی منافرت کی بجائے مذہبی ہم آہنگی،سیاسی رواداری اور اخوت و محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔