نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں: میاں امجد لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء سابق چیئر مین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ملک دشمنی اور پاکستان کیخلاف سازش بے نقاب ہو چکی ہے عمران خان نے پہلے کشمیر کا سودا کیا پھر پاکستان کی ترقی کو روکنے کیلئے سی پیک کو رول بیک کیا اب وہ ملک کو عدم استحکام کرکے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ملک شہزاد ڈوگر ،میاں رفاقت علی ،شہباز چھینہ ،میاں عرفان ،ملک طاہر ،عرفان اسلام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں امجد لطیف نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچے گے انہوںنے کہاکہ ملک میں سیلاب کی صورتحال ہے اور عمران خان نے سیلاب زدگان کیلئے کام نہیں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...