کھاریا نوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت محمدشہباز شوریہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین ؓ کی حق و صداقت کیلئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے نواسہ رسول ؐنے ظلم و بربریت، شعائر دین کی خلاف ورزی اور یزیدی فاشزم کے خلاف صدائے حق بلند کرتے ہوئے جبر کے خلاف سر جھکانے سے انکار کر دیا اور دین مبین کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی ایک مثال رقم کی جسے رہتی دنیا تک راہ حق کے متوالے ہمیشہ مشعل راہ رکھیں گے، حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جانثار ساتھی شہادت قبول کر کے بھی قیامت تک کیلئے زندہ و جاوید ہوئے اور یزیدی ایسی لعنت کے مستحق ٹھہرے کو ہمیشہ انکا مقدر رہے گی، ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کیا۔