وفاقی حکومت فنڈنگ کیس کے بارے قوم کوجھوٹ بول رہی ہے:ماجدمنظور 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء ماجدمنظور کاہلوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ممنوعہ فنڈنگ کیس کو اپنی سیاست کا حصہ بنا کر قوم سے ایک مرتبہ پھر جھوٹ بول رہی ہے اور وہ ملک میں نیا سیاسی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں دینے والے یاد رکھے کہ نواز شریف مجرم ثابت ہو چکے ہیں اور وہ آتے ہی جیل جائیں گے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد منظور کاہلوں نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی کلین اینڈ گرین پروگرام کو دوبارہ شروع کر دیاگیا ہے جبکہ ہیلتھ کارڈ کو بھی دوبارہ شروع کیا گیا ہے ن لیگ نے ہیلتھ کارڈ کلین اینڈ گرین پروگرام کوبند کرکے عوام دشمنی کی تھی انہوں نے کہاکہ وفاقی حکمرانوں نے عمران خان کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تو پورے ملک کو جام کر دیاجائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...