گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما سابق صوبائی وزیر تعلیم چوہدری اقبال گجر ایم پی اے نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی تاریخ بے مثال اور لازوال قربانیوں سے عبارت ہے ، بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی انتہائی قابل مذمت افسوسناک اور کھلی ملک دشمنی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوںنے کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان نہ صرف جنگ بلکہ امن کے زمانے میں بھی اپنی جانیں نچھاور کر کے ملک وقوم کی حفاظت کا فریضہ انجام دیتے ہیں، پاک فوج کے جوان زلزلہ سیلاب اور کووڈ جیسی وباء میں بھی ہمیشہ ملک وقوم کے لئے بہترین خدمات انجام دیتے چلے آرہے ہیں ، شر پسند عناصر کی جانب سے ان قربانیوں کا تمسخر اڑانا کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتاان کا کہنا تھا کہ شہدا ئے پاک فوج کی قربانیوں کے بارے میں جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
شہدا ء کے بارے پراپیگنڈا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے : اقبال گجر
Aug 08, 2022